پٹرولنگ پولیس گجیانی پوسٹ کا کامیاب آپریشن۔ ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج

 پٹرولنگ پولیس گجیانی پوسٹ کا کامیاب آپریشن۔ ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پٹرولنگ پولیس گجیانی پوسٹ کا کامیاب آپریشن۔ ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی پوسٹ کی ٹیم نے دوران چیکنگ ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دیں۔ پٹرولنگ ٹیم نے گشت انچارج راؤ عاطر ذیشان کی قیادت میں دوران چیکنگ اڈہ کھراج پورہ اور تیرواں میل پر 02 کس  مشکوک اشخاص کو چیک کیا جنکے قبضہ سے 02 عدد ناجائز اسلحہ پسٹل 9mm روند زندہ برآمد  ھوئے جن پر علیحدہ علیحدہ پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ 285/23 اور  286/23 درج کروا کے دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کروایا گیا۔ اس موقع پر گشت انچارج راؤ عاطر زیشان نے "دی نیوز اردو" کو بتایا کہ ایس۔ ایس۔ پی /PHP بہاول پور ریجن  مزمل حسین کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ بہاولنگر چوہدری طالب کی قیادت میں معاشرتی برائیوں کے خلاف پٹرولنگ پولیس کا جہاد اپنے شعار توجہ، تحفظ، پیار کے مطابق جاری رھے گا۔