رکشہ حادثے میں ڈوبنے والی بچی کی نعش 12 روز بعد نہر سے برآمد کر لی گئی

 رکشہ حادثے میں ڈوبنے والی بچی کی نعش 12 روز بعد نہر سے برآمد کر لی گئی

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) رکشہ حادثے میں ڈوبنے والی بچی کی نعش 12 روز بعد نہر سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو سواریوں سے بھرا رکشہ ہیڈ سیون آر کے قریب نہر میں گرگیا تھا۔ حادثے میں 2 خواتین اور 2 معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ 3 لاشیں موقع پر نکال لی گئیں تھیں جبکہ برآمد ہونے بچی کی لاش کی تلاش جاری تھی۔ آسیہ نامی بچی کی نعش ہیڈ سیون آر سے 4 کلومیٹر دور  برآمد ہوئی۔