زمین کے لالچ نے بیٹے کا خون سفید کر دیا۔ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

 زمین کے لالچ نے بیٹے کا خون سفید کر دیا۔ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) زمین کے لالچ نے بیٹے کا خون سفید کر دیا۔ باپ کو قتل کر کے زمین میں دبا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی گاؤں 5 گجیانی کی اضافی بستی میں 45 سالہ غلام فرید کو اس کے ناخلف بیٹے نے زمین کے لالچ میں قتل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔