ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او سید علی رضا

 پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز۔ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او سید علی رضا

بہاولنگر(سیف الرحمن سے)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز۔ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او سید علی رضا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او سید علی رضا نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں ڈی پی او نے منشیات جیسی لعنت سے ضلع کو پاک کرنے ٹاسک ایس ایچ اوز کو دے دیا۔پولیس کے اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عادی منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ میٹنگ میں شریک افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سید علی رضا نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے اقدامات کو سول سوسائٹی میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر کے ضلعی صدر محمد عمران وٹو نے "دی نیوز اردو" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے منشیات فروشی پر قابو پانے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش قوم کے نوجوانوں کی رگوں میں زہر پھیلا رہے ہیں انکا راستہ روکنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے سول سوسائٹی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔