منشیات ایک لعنت ہے جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا

 پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کاروائیاں، بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور شراب برآمد۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کاروائیاں، بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور شراب برآمد۔ مزید کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ  احکامات کی روشنی میں   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیّد علی رضا  کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 49مقدمات کا اندراج کیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے 16کلو 110گرام چرس ،3کلو 450گرام ہیروئن ،1623لیٹر شراب ،525لیٹر لہن اور 7عدد چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی ہیں  ۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔منشیات فروشوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔