اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ، سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے امتحانی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے لیٹر جاری کر دیا۔

 اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ، سیکرٹری تعلیم کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے امتحانی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے لیٹر جاری کر دیا، ڈی ای او ، ڈپٹی ڈی ای او اور ہیڈ ٹیچر کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے سٹاف مہیا کرنے کا پابند کر دیا گیا۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ، سیکرٹری تعلیم کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے امتحانی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے لیٹر جاری کر دیا، ڈی ای او ، ڈپٹی ڈی ای او اور ہیڈ ٹیچر کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے سٹاف مہیا کرنے کا پابند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پینشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں تبدیلی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ 

احتجاج کے نتیجے میں ایک طرف تدریسی عمل تعطل کا شکار ہے تو دوسری طرف انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لیے اساتذہ ڈیوٹی دینے سے انکاری ہیں۔ احتجاجی اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی پر حاضر کرنے کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے بذریعہ لیٹر نمبری 5025 بتاریخ 19 اکتوبر 2023 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ہیڈ ٹیچرز کو سختی سے پابند کیا ہے کہ امتحانی ڈیوٹی کے لیے سٹاف مہیا کریں۔ عمل درآمد نا ہونے کی صورت میں ڈیوٹی سے انکاری ٹیچر سمیت متعلقہ افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔