معمولی تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ ایک جانبحق دوسرا شدید زخمی

 معمولی تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ ایک جانبحق دوسرا شدید زخمی۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ ایک جانبحق دوسرا شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق احباب پٹرولیم فورٹ عباس پر تین سیکیورٹی گارڈز کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ سینے پر گولی لگنے سے 50 سالہ مزمل موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ 35 سالہ غلام دستگیر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔