غیرت کے نام پر خاتون آشنا سمیت بھائی کے ہاتھوں قتل۔ مبینہ طور پر دونوں افراد کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

 غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ ۔خاتون آشنا سمیت بھائی کے ہاتھوں قتل۔ مبینہ طور پر دونوں افراد کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) غیرت کے نام پر خاتون آشنا سمیت بھائی کے ہاتھوں قتل۔ مبینہ طور پر دونوں افراد کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ میکلوڈ گنج کی حدود میں اعظم شاہ نامی شخص نے اپنی بہن اور اسکے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتولین کے گلے کاٹ دئیے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔ مقتولین کی شناخت 30 سالہ یاسمین اور 40 سالہ ولی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم اعظم شاہ اور مقتول ولی شاہ آپس میں رشتے دار بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔