تراویح پڑھا کر جانے والے دو حفاظ ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے

 تراویح پڑھا کر جانے والے دو حفاظ ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے۔ نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) مدرسہ جامعہ مظاہر العلوم شوگر مل روڑ چشتیاں کے دو طالبعلم گزشتہ رات تراویح کے بعد گھر واپس جاتے ٹریفک حادثہ میں شہید ، حافظ عبد الوحید نےاسی سال درجہ تحفیظ القرآن سے تکمیل کی تھی اور مقامی مسجد میں تراویح سنارہے تھے واپسی پر رکشہ سے تصادم کے باعث شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر تراویح سنانے والے 18 سالہ حافظ عبدالوحید ولد احمد یار مہار  اور 14 سالہ سامع حافظ فیضان ولد حاجی محمد رمضان جان کی بازی ہار گئے ، حادثہ کا شکار ہونے والے طلباء کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 16 لا عظیم والا سولنگ چشتیاں میں چار بجے شام ادا کی جائے گی ۔