ضلعی انتظامیہ متحرک، ناجائز منافع خوروں کی شامت آ گئی، 30 گرفتار ، 5 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں

 ضلعی انتظامیہ متحرک، ناجائز منافع خوروں کی شامت آ گئی، 30 گرفتار ، 5 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی انتظامیہ متحرک، ناجائز منافع خوروں کی شامت آ گئی، 30 گرفتار ، 5 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ 50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 1683 پوائنٹس پر کاروائی کی۔ اس دوران 30 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج کروائے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 77 ناجائز منافع خوروں کو 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا۔