تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 6 مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

 تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 6 مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 6 مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ ہیمراج میں 6 مسلح ڈاکو فیاض ولد بلال بودلہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار روپے اور تین تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔