نگہبان رمضان پیکج کے تحت غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت پہنچائے جا رہے ہیں۔ مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 نگہبان رمضان پیکج کے تحت غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت پہنچائے جا رہے ہیں۔ مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں نگہبان رمضان پیکج حقداروں کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ،  اراکین صوبائی اسمبلی چیرمین کمیٹی چوہدری زاہد اکرم، چوہدری کاشف پنسوتا اور چوہدری غلام مرتضی  نے بہاولنگر میں "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کے عمل اور ڈیٹا اینٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے"نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بھر میں۔  52293  ہزار        سے زائد  غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت پہنچائے جا رہے ہیں۔مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری زاہد اکرم، چوہدری کاشف پنسوتا اور چوہدری غلام مرتضی  نے بہاولنگر میں رمضان بازار کا دورہ کیا، اشیائے خرد و نوش کے ریٹ کا جائزہ لیا