ٹیچر جلاد بن گیا۔ تشدد سے طالب علم جاں بحق۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

 ٹیچر جلاد بن گیا۔ تشدد سے طالب علم جاں بحق۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور ( ویب ڈیسک) ٹیچر جلاد بن گیا۔ تشدد سے طالب علم جاں بحق۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بدر رانجھا میں نجی سکول کا ٹیچر جلاد بن گیا۔ ٹیچر کے بہیمانہ تشدد سے نویں جماعت کا معصوم طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس لینے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں بعد نجی سکول کے ٹیچر فہد خرم کو گرفتار کر لیا۔ بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر نویں کلاس کا طالب علم سمیع اللہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تشدد سے بچے کی دو جگہوں سے ٹانگ اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا مگر بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ھے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔