رمضان المبارک میں بھی شیطان آزاد۔ عید کی شاپنگ کے لیے آئی لڑکی کے ساتھ دکاندار کی جنسی زیادتی

 رمضان المبارک میں بھی شیطان آزاد۔ عید کی شاپنگ کے لیے آئی لڑکی کے ساتھ دکاندار کی جنسی زیادتی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) رمضان المبارک میں بھی شیطان آزاد۔ عید کی شاپنگ کے لیے آئی لڑکی کے ساتھ دکاندار کی جنسی زیادتی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی اضافی بستی کی رہائشی 16 سالہ لڑکی اپنی والدہ کے کپڑا خریدنے کے لیے عیدگاہ روڈ پر واقع کپڑے کی دکان پر آئی۔ کپڑا پسند نا آنے پر دکاندار لڑکی کو دکان سے ملحقہ گودام پر کپڑا دکھانے کے بہانے لے گیا اور گودام میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔