تیز رفتار بس نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کچل دئیے

 خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار بس نے 4 افراد کچل دئیے۔ جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار بس نے 4 افراد کچل دئیے۔ جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق حاصلپور روڈ پر اڈہ 48 فتح کے قریب تیز رفتار اے سی بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔ خاندان کے چاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جانبحق ہونے والوں میں 60 سالہ عنایت علی، 50 سالہ آمنہ بی بی زوجہ عنایت علی، 16 سالہ علی اصغر ولد عنایت علی اور 6 سالہ ثناء دختر محمد ندیم شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ٹیموں نے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دیں۔