سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا نقل مافیا کے خلاف دبنگ ایکشن۔ امتحانی عملہ کے 5 اہلکار معطل کر دئیے

 سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا نقل مافیا کے خلاف دبنگ ایکشن۔ امتحانی عملہ کے 5 اہلکار معطل کر دئیے۔ امتحانات کی شفافیت پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میڈم شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا نقل مافیا کے خلاف دبنگ ایکشن۔ امتحانی عملہ کے 5 اہلکار معطل کر دئیے۔ امتحانات کی شفافیت پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میڈم شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون کی رپورٹ پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سینٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 123 سکس آر میں امتحانی ڈیوٹی کے دوران طلبہ کو نقل کرنے میں مدد فراہم کرنے اور امتحانی سینٹر میں قواعد کے مطابق طلبہ کے بیٹھنے کا انتظام نا کرنے پر امتحانی عملہ کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا کہنا ہے کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں۔ شفاف امتحانات معیاری تعلیم کا لازمی جزو ہیں۔ امتحانی ڈیوٹی کے دوران غفلت و لاپرواہی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غفلت کے مرتکب امتحانی اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔