معمولی تلخ کلامی پر خاتون قتل۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

 معمولی تلخ کلامی پر خاتون قتل۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر خاتون قتل۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کی حدود میں سنتیکا ہٹھاڑ میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر بشیر احمد نامی شخص نے رائفل سے خاتون پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے خاتون موقع پر ہی جانبحق ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ تھانہ تخت محل پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔