About Us

 
دی نیوز (اردو) ا س وقت دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان بنتی جا رہی ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں دی نیوز (اردو) کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والےدی نیوز (اردو) کو استعمال کرتے ہیں۔ دی نیوز (اردو) کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور انٹرنیٹ پر بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ دی نیوز (اردو) نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’ دی نیوز (اردو) ‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں دی نیوز (اردو) کا کردارانتہائی اہم ہے، دی نیوز (اردو) نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ دی نیوز (اردو) انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ دی نیوز (اردو) پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز دی نیوز (اردو) کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے

شکریہ