نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی

 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 337 ایچ آر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق 35 سالہ نوجوان کی محمد نوید کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔  تا حال ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔