کرپشن مافیا نے نگہبان رمضان پیکج کو بھی نا بخشا۔ پٹواری نے مبینہ طور پر 1 ہزار روپے فی بیگ وصول کر کے رمضان پیکج کا راشن دیا۔ متاثرین کا الزام

 کرپشن مافیا نے نگہبان رمضان پیکج کو بھی نا بخشا۔ پٹواری نے مبینہ طور پر 1 ہزار روپے فی بیگ وصول کر کے رمضان پیکج کا راشن دیا۔ متاثرین کا الزام۔ متاثرین کی انصاف کے لیے دہائی۔ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) کرپشن مافیا نے نگہبان رمضان پیکج کو بھی نا بخشا۔ پٹواری نے مبینہ طور پر 1 ہزار روپے فی بیگ وصول کر کے رمضان پیکج کا راشن دیا۔ متاثرین کا الزام۔ متاثرین کی انصاف کے لیے دہائی۔ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاولنگر میں بھی رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق افراد میں راشن بیگز کی تقسیم جاری ہے۔ تحصیل فورٹ عباس کی نواحی بستی 295 ایچ آر میں 50 گھرانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ مستحقین نے الزام لگایا ہے کہ راشن بیگز تقسیم کرنے والے پٹواری نے فی گھرانہ ایک ہزار روپے وصول کر کے راشن بیگز دئیے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جو غریب پیسے نہیں دیتا تھا اسے کہا جاتا تھا کہ آپ کے نام پر راشن آیا ہی نہیں۔ متاثرہ مستحق افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور تحصیل دار 295 ایچ آر بستی میں پہنچ گئے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ماہ مقدس کے دوران فری راشن کی تقسیم میں رشوت وصول کرنے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے فوری طور پر سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔