گلی کے تنازع پر دو گروپوں میں بڑا تصادم۔ گاؤں میدان جنگ میں تبدیل۔ ڈنڈے سوٹے اور کلہاڑیاں چل گئیں۔ خواتین سمیت 16 افراد زخمی۔
بہاولنگر(بیورو رپورٹ) گلی کے تنازع پر دو گروپوں میں بڑا تصادم۔ گاؤں میدان جنگ میں تبدیل۔ ڈنڈے سوٹے اور کلہاڑیاں چل گئیں۔ خواتین سمیت 16 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ لوہارکا میں گلی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متحارب گروپوں کے جانب سے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔