ضلع بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

 ضلع بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں فعال ہیں.  ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد بھون

بہاول نگر (سیف الرحمن سے) ضلع بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں فعال ہیں.  ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد بھون۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم مارچ 2024ء سے 18 مارچ کے دوران گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے 23231 دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کا معائنہ کیا. یکم مارچ 2024ء سے 18مارچ کے دوران مقررکردہ نرخ سے زائد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 27 لاکھ 41ہزار600سو روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا. انسپکشن کے دوران خلاف ورزی پانے پر  58 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، 2 دکانیں سر بمہر کی گئیں اور 335 افراد گرفتار کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے. نرخ نامے نمایاں جگہ پر بروقت آویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو.