ضلع بہاولنگر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح 600 پودے لگا کر کر دیا گیا

 ضلع بہاولنگر  میں موسم بہار کی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اے ڈی سی آر قیوم قدرت اور سی ای او ایجوکیشن میڈم شاہدہ حفیظ نے وائڈ لائف پارک میں ایک ساتھ 600  پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی میں ضلع بہاولنگر  میں موسم بہار کی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔اسی حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت نے وائڈ لائف پارک میں ایک ساتھ 600  پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر میڈم شاہدہ حفیظ ڈویژنل فارسٹ افیسر چودری محمد افضل ۔ وائڈ لائف افیسر منور حسین نجمی ریسکیو 1122  محکمہ جنگلات کے ملازمین سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور جس نے ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں درخت لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سرسبز پاکستان اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہم سب کافرض ہے۔ دورحاضر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم وطن عزیز کے ماحول کو ناصرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ شجرکاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ڈویژنل فارسٹ افیسر چوہدری محمد افضل سی ای او ایجوکیشن میڈم شاہدہ حفیظ نے بھی وائڈ لائف پارک  میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔