قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق

 قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، نصیب اللہ خان

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، نصیب اللہ خان۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران زیر حراست ملزم جانبحق ہو گیا۔ پولیس ملزم  شہریار عرف خضر حیات عرف خضری کو بغرض برآمدگی لیکر جا رہی تھی کہ جب بحد چک 209 مراد پہنچے تو ، ملزم کے نامعلوم ساتھی آگئے جنہوں نے للکارا کے خضر پریشان نہیں ہونا ہم تم کو چھڑوا لیں گے اور فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ اسی دوران ملزم شہریار عرف خضر  کھڑا ہو گیا اور اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو موقع کا جائزہ لیا تو ملزم شہریار عرف خضر خون میں لت پت پڑا پایا گیا جو کے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم شہریار عرف خضر قتل،ڈکیتی اور راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردگئی ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔