پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک، دو پولیس کانسٹیبل زخمی۔ زخمی ہسپتال منتقل۔

چشتیاں (تحصیل رپورٹر) پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک، دو پولیس کانسٹیبل زخمی۔ زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ کے نواحی علاقہ 175 مراد موڑ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکو واردات کر رہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کے کانسٹیبل محمد زاہد اور محمد راشد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر رول ہیلتھ سینٹر ڈاہرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔  شدید زخمی کانسٹیبل محمد زاہد کو بہاولپور ہاسپٹل ریفر کر دیا گیا۔ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جب کہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔