سچا کون؟ پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی لڑائی

سچا کون؟ پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی لڑائی۔ پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی حمایت کر دی ۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت پی ٹی آئی سے نالاں مگر اپنے کپتان کے لیے سرگرم ۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟؟

بہاولنگر (ویب ڈیسک) سچا کون؟ پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی لڑائی۔ پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی حمایت کر دی ۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت پی ٹی آئی سے نالاں مگر اپنے کپتان کے لیے سرگرم ۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟؟ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوجداری مقدمات میں وکیل شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی کے لائرز ونگ کے سرگرم رکن ایڈووکیٹ شعیب شاہین آپس میں الجھ پڑے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو غدار قرار دے دیا جبکہ پی ٹی آئی کے آفیشل "ایکس" اکاؤنٹ سے ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے دفاع میں بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کا بیان انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے اس بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے اپنے ایک اور بیان میں خود کو کپتان کے مقدمات کی پیروی سے الگ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ 60 دن کے لیے خود کو مقدمات کی پیروی سے الگ کر سکتے ہیں اور اس دوران پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کپتان کو رہا کروانے کے لیے اپنا زور لگائے اگر وہ ناکام ہوئے تو پھر مجھے موقع دیا جائے ۔

اس بات سے قطع نظر کہ سوشل میڈیا پر جاری اس لفظی جنگ کا اختتام کیا ہوتا ہے، سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا اظہار شدومد سے کر رہے ہیں