چند منٹوں میں ڈکیتی کی سات وارداتیں۔ شہریوں میں خوف و ہراس

 ڈاکو راج قائم، چند منٹوں میں ڈکیتی کی سات وارداتیں۔ میڈیکل سٹورز لٹ گئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

منچن آباد (بیورو رپورٹ) ڈاکو راج قائم، چند منٹوں میں ڈکیتی کی سات وارداتیں۔ میڈیکل سٹورز لٹ گئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں سرشام ہی ڈاکو راج قائم ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے چند منٹوں کے اندر شہر کے مصروف علاقے میں واقع 5 میڈیکل سٹورز کو لوٹ لیا۔ لٹنے والے میڈیکل سٹورز میں چیف میڈیکل سٹور ، علی اکبر میڈیکل سٹور ، طالب میڈیکل سٹور ، پی تھری فارمیسی اور سٹی میڈیکل سٹور شامل ہیں جبکہ ڈاکوؤں نے موتی سویٹس اور رانا فش پوائنٹ پر بھی لوٹ مار کی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکو ایک شہری سے اسکی موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں کی اس طرح دیدی دلیری سے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔