اسلام قبول کرنے سے ایسی روشنی ملی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔ نو مسلم امریکن فائٹر امبر میبروک

 اسلامی تعلیمات نے میری مایوسیوں کو امید کی کرن میں تبدیل کر دیا۔ اسلام قبول کرنے سے ایسی روشنی ملی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔ امریکن خاتون فائٹر کا قبول اسلام کے بعد سوشل میڈیا پر اظہار خیال

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) اسلامی تعلیمات نے میری مایوسیوں کو امید کی کرن میں تبدیل کر دیا۔ اسلام قبول کرنے سے ایسی روشنی ملی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔ امریکن خاتون فائٹر کا قبول اسلام کے بعد سوشل میڈیا پر اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایم ایم فائٹر 35 سالہ امبر لیبروک اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اپنے انسٹرکٹر مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں۔

امبر لیبروک نے امسال جولائی میں اسلام قبول کیا مگر انہوں نے تبدیلی مذہب کا اعلان اب کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں ناکامی نے کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار تھیں۔دل ہر وقت اداس رہتا تھا۔ ہر طرف اندھیرا نظر آتا تھا اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی۔

ایسے میں میرے انسٹرکٹر  نے مجھے اسلام سے متعارف کروایا۔ جیسے جیسے میں نے اسلامی تعلیمات اور احکام الہی کو سمجھنے کی کوشش کی مجھے حوصلہ اور توانائی ملتی گئی۔

امبر لیبروک ہر جمعہ نماز ادا کرنے اسلامی سینٹر جاتی ہیں اور دینی تعلیمات بھی سیکھتی ہیں۔