وطن واپسی پر میاں صاحب کا تاریخی استقبال کریں گے۔ سردار ایاز صادق

 پاکستان کے معاشی مسائل صرف میاں نواز شریف ہی حل کر سکتے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان کے دشمن تھے۔ وطن واپسی پر میاں صاحب کا تاریخی استقبال کریں گے۔ سردار ایاز صادق۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پاکستان کے معاشی مسائل صرف میاں نواز شریف ہی حل کر سکتے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان کے دشمن تھے۔ وطن واپسی پر میاں صاحب کا تاریخی استقبال کریں گے۔ سردار ایاز صادق۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ مسلم لیگی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل صرف میاں نواز شریف ہی حل کر سکتے ہیں۔ 2017 میں میاں نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں نے دراصل ملک سے دشمنی کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن رانا عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے ورکر میاں صاحب کے منتظر ہیں کیونکہ میاں نواز شریف ہی وہ مسیحا ہیں جو ملکی معیشت کو سنبھال سکتے ہیں۔ سابق ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولنگر سے بڑی تعداد میں ورکرز میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں گے۔ تقریب سے مسلم لیگ ن مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ رانا عاطف رؤف ، سابق ایم این اے میاں عالم داد لالیکا اور سابق ایم این اے نور الحسن تنویر نے بھی خطاب کیا ۔ مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی، سابق چیئرمین یونین کونسلز، سابق کونسلرز اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔