سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے احتجاجی ملازمین کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ ایجوکیشن کمپلیکس کے تمام ملازمین سے وضاحت طلب کرلی۔ پینشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں ترمیم کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری۔ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے احتجاجی ملازمین کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ ایجوکیشن کمپلیکس کے تمام ملازمین سے وضاحت طلب کرلی۔ پینشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے قوانین میں ترمیم کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری۔ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پینشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے رولز میں تبدیلی کے خلاف سرکاری ملازمین کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے۔ احتجاج کی وجہ سے مختلف دفاتر میں کام متاثر ہو رہا ہے۔ اساتذہ کرام کی احتجاج میں شمولیت کی وجہ سے سرکاری سکولز اور کالجز میں تدریسی عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔
ایجوکیشن کمپلیکس کی تالا بندی کی وجہ سے ایجوکیشن اتھارٹی کا کام بند ہے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے آج ایجوکیشن کمپلیکس کا سرپرائز وزٹ کیا اور غیر حاضر ملازمین و افسران سے غیر حاضری کی تحریری وضاحت مانگ لی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے تین الگ الگ لیٹرز کے ذریعے سی ای او آفس ، ڈی ای او ایلیمنٹری اور ڈی ای او سکینڈری دفاتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لیکر خاکروب تک سب سے جواب طلب کرلیا۔ جبکہ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔