منڈی صادق گنج پولیس کا ملزمان کے خلاف کامیاب آپریشن۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔

 منڈی صادق گنج پولیس کا ملزمان کے خلاف کامیاب آپریشن۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ منڈی صادق گنج پولیس کی شاندار کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث 04 کس ملزمان گرفتار،آلہ قتل 02پسٹل 30بور اور 02عدد چھریاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ منڈی صادق گنج کی حدود میں قتل کی واردات پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج کی سربراہی میں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش،ٹیکنالوجی اور دن رات کی انتھک محنت کے بعد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل 02 پسٹل 30بور اور02عدد چھریاں برآمد کیں۔ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر حلیمہ بی بی کو ناحق قتل کیا تھا۔ملزمان میں قربان علی،محمد سلمان پسران محمد شبیر اقوام مغل سکنائے کراچی ویسٹ،محمد امتیاز ولد غلام قادر قوم بیلہ سکنہ خان بیلہ رحیم یار خاں اور محمد اقبال ولد غلام حسین قوم بھٹی سکنہ سکھانند منچن آبادشامل ہیں۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اونے قتل کے ملزمان کوگرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔