زمین پر ستارے
معذوروں کے عالمی 3 دسمبر کے موقع پر تحریر محمد عامر چوہدری انفارمیشن سیکرٹری وائس آف سپیشل پرسن صوبہ پنجاب کی خصوصی تحریر۔
زمین پر ستارے
معذوری اللّه پاک طرف سے ہے اور اللہ تعالی نے معذور افراد میں ایکسٹرا آرڈنری صلاحیت دے رکھی ہے ہیں بس ان کو موقع چاہیے اور پھر وہ سو فیصد محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں لازمی بات نہیں کہ معذوری پیدائشی ہوں بعد میں اچھے بھلے لوگ بھی معذور ہوجاتے ہیں اور ایسی کا کافی مثالیں ہیں ہمارے سامنے کچھ حادثاتی یا کچھ بیماری کی وجہ سے بھی کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اسپیشل پرسن سے نفرت نہیں کرنی چاہیے ان کو اچھوت یا بیگانا نہ سمجھا جائے بلکہ معاشرے کا مفید کارآمد شہری ہی سمجھا جائے
پاکستان میں آج تک کوئی ایسا قانون عمل میں نہیں لایا گیا جس میں معذور افراد کیلئے کوئی بہترین سہو ليات میسر ہوں تمام معذوروں کا آپس میں اتحاد اور اتفاق نہ ہونا ایک شرمناک المیہ ہے 3 دسمبر عالمی دن پر سوشل تنظیموں / نام نہاد این جی اوز کے لوگ واک کریں گے جلسے جلوس کریں گے ریلیاں نکالیں گے لے اور پھر اس دن کو پورے سال کے لیے بھول جائیں گے کے معذور افراد کا بھی کوئی حق ہے اس معاشرے پر یا ان کے بھی حقوق ہے دسمبر کے بعد کوئی آواز بلند نہیں ہوگی اور نہ ہی معذوروں کے رائٹ کے بارے میں کوئی بات کرے گا حکمرانوں کو صرف تین دسمبر کو پتا چلتا ہے کے پاکستان میں بھی کوئی معذور افراد ہیں اس دن وہ ہمیں اسپیشل پرسن اور بہت سے آعلیٰ القاب دے کر ہمیں لولی پوپ دکھا کر چلے جاتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جو پاکستان کے NIC کارڈ پر جیسے اسپیشل پرسن یعنی وہیل چیئر کا مونو گرام لگا ہوتا ہے ویسے ہمیں سہو لیات میسر ہوتی لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے جو افسر ہیں جن کی مراعات لاکھوں میں ہیں اور سب کچھ فری بھی ان کیلئے ہے آنے والی قيامت اور کیا ہو گی روزانہ تارمیمی بل منظور کئیے جاتے ہیں ہر اسمبلی میں وہ اپنے مفاد کے لئے لڑتے ہیں
وقت کے حکمرانوں ہم اپنے حقوق مانگتے ہیں اور وہ بھی سرکاری خزانے سے تمہاری جیب سے نہیں اپنے رب کو کیا منہ دکھاؤ گے چار دن کی زندگی ہے اللّه پاک ایک دن سب کو مٹی میں برابر کر دے گا
حکومت نے معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کے اعلان کیا ہے اسپیشل پرسن بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں میری آعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہر محکمہ میں معذور افراد کو بھرتی کیا جائے تاکہ وه بھی سکون کی زندگی بسر کر سکیں المیہ یہ ہے کہ 3 پرسنٹ کوٹا ہے ہر ادارے میں لیکن معذورافراد بہت کم نظر آئیں گے آپ کو ان کی سیٹ خالی رہتی ہے ان کو بھرتی نہیں کیا جاتا اسپیشل خواتین کو میں سلام پیش کرتا ہوں جو زندگی کی جنگ بہت بخوبی لڑا رہی ہے سپیشل خواتین ہر میدان میں تعلیم کا میدان ہو زندگی کے ہر شعبوں میں میدان عمل میں آ رہی ہے اللہ پاک ان کو ہمت اور طاقت دے امین