ماہر تعلیم حاجی سردار علی جوئیہ کی ہیڈ ماسٹر تعیناتی خوش آئند ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ماہر تعلیم حاجی سردار علی جوئیہ کی ہیڈ ماسٹر تعیناتی خوش آئند ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم حاجی سردار علی جوئیہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دینن والہ کے ہیڈ ماسٹر تعینات ہو گئے ہیں۔ انکی بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عمران وٹو نے مالا پہنا کر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حاجی سردار علی جوئیہ کی تعیناتی خوش آئند ہے اور انکی تعیناتی سے سکول کا معیار تعلیم بلند ہو گا۔