بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ والدہ محترمہ شہید منور بھٹی

 وزیرستان میں شہید ہونے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران و اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیرستان میں شہید ہونے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران و اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرستان میں وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چک سوائی والہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران، معززین علاقہ اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ شہید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

شہید کے کم سن بیٹے نے والد کی شہادت پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی بڑا ہو کر پاک فوج میں جائے گا۔ شہید کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ شہید کے بھائی مدثر بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سارا خاندان وطن کی حفاظت کے لیے حاضر ہے۔