امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہل تشیع نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عبدالخالق اسعدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پنجاب

 امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہل تشیع نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عبدالخالق اسعدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پنجاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہل تشیع نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ عبد الخالق اسعدی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے سیکٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسعدی نے دورہ بہاولنگر کے دوران مرکزی امام بارگاہ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع نے ہمیشہ امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ دس محرم الحرام کے دن بہاولنگر شہر کے امن پر حملہ کیا گیا اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جسے اہل تشیع نے مقامی انتظامیہ، تاجر برادری اور معززین شہر کے تعاون سے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔ اور امن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس محرم الحرام کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے اس سانحہ میں معمولی زخمی افراد کی مالی امداد کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے شدید زخمی افراد اور شہداء کے لواحقین کو مالی امداد جلد فراہم کر دی جائے گی۔