گلیوں میں کھڑا گندہ پانی بیماریاں پھیلانے لگا۔ شہر کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف۔

 محلہ فاروق آباد کی گلیوں میں کھڑا گندہ پانی بیماریاں پھیلانے لگا۔ شہر کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف۔ شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) گلیوں میں کھڑا گندہ پانی بیماریاں پھیلانے لگا۔ شہر کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف۔ شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر کے گنجان آباد علاقے محلہ فاروق آباد شرقی کی گلی نمبر 5 سے گلی نمبر 8 تک سڑک جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سڑک پر کھڑا گندہ پانی علاقے میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ 



راہ گیر سخت پریشانی کا شکار ہیں مگر بلدیہ بہاولنگر کے افسران و ملازمین سوشل میڈیا پر سب اچھا کی رپورٹ دیکر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ 

اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ اس علاقہ کی گلیوں میں کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا بندوست کیا جائے۔