جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کی 80 ویں تکمیل بخاری شریف کی تقریب ، حفاظ کی دستار بندی۔

 جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کی 80 ویں تکمیل بخاری شریف کی تقریب ، ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی ، اجتماع میں ایک نکاح ،درس نظامی کورس مکمل کرنے والوں کے ساتھ 100 کے قریب حفاظ کی دستار بندی اور دستکاری شعبہ سے فارغ ہونے والے بیج میں 6 سلائی مشین بھی تقسیم کی گئیں۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کی 80 ویں تکمیل بخاری شریف کی تقریب ، ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی ، اجتماع میں ایک نکاح ،درس نظامی کورس مکمل کرنے والوں کے ساتھ 100 کے قریب حفاظ کی دستار بندی اور دستکاری شعبہ سے فارغ ہونے والے بیج میں 6 سلائی مشین بھی تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامع العلوم بہاولنگر میں  تکمیل بخاری شریف کے موقع پر وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول مولانا جلیل احمد اخون نے ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان علما امت کی رہنمائی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقوی کے اہتمام اور عمدہ اخلاق سے معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے ،ہر دور میں تمام ترحالات کے باوجود مدارس نے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا ہے فارغ التحصیل ہونے والے دین کی خدمت کو ترجیح دیں ،شیخ الحدیث نے امام بخاری کی زندگی اور انکی مایہ ناز کتاب کی آخری حدیث پر تفصیلی گفتگو بھی کی امتیازی پوزیشنیں لینے والوں میں لاکھوں روپیے کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے  اس موقع پر رئیس دارالافتا بہاولنگر مفتی خلیق احمد ، جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر  مولانا معین الدین وٹو ،حافظ سراج احمد ،مولانا خلیل احمد اخون ، ڈویژنل ممبر آمن کمیٹی علامہ شبیر احمد حسینی ، سابق سٹی ممبر سیٹھ محمد اعظم اقبال ، حاجی عبدالجبار بھٹی ، ڈاکٹر عبدالمنان قریشی ،سمیت تاجران ، علما کرام ،  وکلا ، سرکاری محکمہ جات کے ملازمین سمیت کراچی ، کوئٹہ ، ملتان ، ساہیوال ، میلسی ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد متعلقین اور مریدین بھی موجود تھے ،