منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کچھی والا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان امیر عرف باگڑ ،اکرم عرف گگی اور نواز عرف چبلو کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 02 کلو 605 گرام چرس برآمد ۔ پولیس نےملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ
منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔