تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں کپڑے کی دکانوں میں چوری۔ چور تالے توڑ کر 50 لاکھ کا قیمتی کپڑا لے اڑے۔
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں کپڑے کی دکانوں میں چوری۔ چور تالے توڑ کر 50 لاکھ کا قیمتی کپڑا لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں چور بے لگام ہو چکے ہیں۔ چور کپڑے کی دو دکانوں کے تالے توڑ کر 50 لاکھ روپے کا قیمتی کپڑا چوری کر کے لے گئے۔ مقامی پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تھانہ منڈی مدرسہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او مطلوب کمبوہ کو گزشتہ سال اغواء برائے تاوان کے الزام کی وجہ سے محکمانہ انکوائری کے نتیجے میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا مگر افسر موصوف اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے نا صرف نوکری پر بحال ہو گئے بلکہ تھانہ منڈی مدرسہ میں بطور ایس ایچ او پوسٹنگ لینے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ مطلوب کمبوہ کے ایس ایچ او لگنے کے بعد تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔