جنرل ضیاءالحق کی قبر پہ نعرے بازی انتہائی گھٹیا جاہلانہ اور مذہبی لحاظ سے گری ہوئی حرکت ہے۔ چوہدری نعمان جاوید

 جنرل ضیاءالحق کی قبر پہ نعرے بازی انتہائی گھٹیا جاہلانہ اور مذہبی لحاظ سے گری ہوئی حرکت ہے۔ ھم اس نیچ رویے اور قبر کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری نعمان جاوید راہنما مسلم لیگ زیڈ



فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق شہید کی قبر پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے بے حرمتی پر حلقہ این اے 169 مسلم لیگ زیڈ کے عہدیدران و کارکنان کی شدید مزمت۔نعمان جاوید چوہدری سئنیر نائب صدر مسلم لیگ ضیاء الحق پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان ۔آرمی چیف اور حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےشہید جنرل ضیاءالحق صاحب کی قبر کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور احکام بالا سے اپیل ہے کہ مجرمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی غلیظ حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔جنرل ضیاءالحق کی قبر پہ نعرے بازی انتہائی گھٹیا جاہلانہ اور مذھبی لحاظ سے گری ہوئی حرکت ہے۔ ھم اس نیچ رویے اور قبر کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔شہید ضیاءالحق کی قبر پر یہ بدتمیزی اور بے ہودگی ہم قطعاً برداشت نہیں کریں گے اور نہ کسی کو اتنی جرات کرنے دیں گے کہ وہ اپنی گندگی یہاں پھیلائے۔ یہ نعرے لگانے والے بے ہودہ لوگ قابل نفرت ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ضیاء ( PML Z ) کی قیادت اور تمام کارکنان کے جذبات کو مجروح کرنے پر ہم حکومت وقت وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزات قانون میر تمام متعقہ محکموں سے درخواست کرتے ہیں کہ ان بے شرم و بے حیاء جیالوں کے خلاف کاروائی کی جائے ان کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی بے غیرت کسی کی بھی قبر پر جا کر ایسی گندی حرکت نہ کر سکے۔