صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران شدید فائرنگ۔

 صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران شدید فائرنگ، مسلح ڈاکو جیولری کی دکان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران شدید فائرنگ، مسلح ڈاکو جیولری کی دکان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے صرافہ بازار میں مسلح ڈاکوؤں نے جیولر کی دکان لوٹ لی۔ دوران ڈکیتی ڈاکو فائرنگ کرتے رہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دکانداروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔