بالی وڈ ہیرو شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری

شاہ رخ خان کا بیٹا منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار۔



 لاہور ( شوبز ڈیسک)بالی وڈ ہیرو شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری۔ شوبز کی دنیا میں سوگ کا سماں۔ شاہ رخ خان کے حامی اور مخالفین سوشل میڈیا پر آمنے سامنے۔

حامیوں کی طرف سے کنگ خان کے بیٹے کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے حراستی مرکز کے باہر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈین فلموں کے لیجنڈ ہیرو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل منشیات کنٹرول کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ ڈرگ کنٹرول کرنے والے ادارے کی جانب سے آریان خان اور اسکے دوستوں پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔اس کے بعد سے بھارتی فلموں کے فین خصوصاً شاہ رخ خان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک جاری ہے