ہمیں تعلیمات پیغمبر کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکیں. ساجدہ ثمینہ غفار پرنسپل گرلز کالج بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں عشرہ شان رحمت للعالمین کے حوالے سے گرلز سیکشن میں سیرت النبی صلی للہ علیہ وسلم کے حوالے سے پر وقار تقریب اور محفل میلاد النبی صلی للہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جسمیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج بہاولنگر کی پرنسپل پروفیسر ساجدہ ثمینہ غفار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. سکول پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق ہم سب کو عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے. پیغمبر اسلام نے جہالت ، ظلمت اور تاریکی کو دور کیا آپ نبی اکرم دنیا میں رحمت العالمین بن کر آئے. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج بہاولنگر کی پرنسپل ساجدہ ثمینہ غفار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں تعلیمات پیغمبر کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکیں. اس موقع پر طالبات اور لیڈیز سٹاف بھی موجود تھیں. آخر میں ملک کی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔