عشرہ شان رحمت العالمین کے موقع پرمرکزی جامعہ مسجد ہارون آباد میں مقابلہ نعت خوانی۔ شوکت بسرا نے انعامات تقسیم کیے
بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) عشرہ شان رحمت العالمین کے موقع پرمرکزی جامعہ مسجد ہارون آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مقابلہ نعت خوانی منعقد ہوئی. اس موقع پر رانا جعفر علی منیجر اوقاف ۔میاں محمدارشد نیاز ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف ، حاجی محمد یونس آفتاب چیرمین واراکین مذھبی امور کمیٹی مرکزی جامعہ مسجد محکمہ اوقاف ہارون آباد نے شرکت کی جبکہ شوکت محمود بسرا ترجمان حکومت پنجاب نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب نعت خواں بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے