محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام دربار حضرت خواجہ نور محمد مہاروی (رح) پر محفل میلاد، سجادہ نشین نے دعا کروائی
بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمت العالمین کے موقع پر دربار حضرت خواجہ نورمحمد مہاروی رحمة اللہ علیہ پر محفل میلاد مصطفیﷺ کا اھتمام کیاگیا۔ اس موقع پر رانا محمد جعفر منیجر اوقاف سرکل چشتیاں، میاں محمد ارشدنیاز ضلعی خطیب اوقاف نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔ محفل میلاد مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، طلباءاور عوام الناس نے شرکت کی۔ سجادہ نشین خواجہ میاں معین الدین نظامی نے ملک کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی.