ڈاکٹر بننا میرا خواب ہے۔ امتحان میں کامیابی والدین کی دعاؤں اور ٹیچرز کی محنت کی بدولت ملی۔ زوحا رشید

ڈاکٹر بننا میرا خواب ہے۔ امتحان میں کامیابی والدین کی دعاؤں اور ٹیچرز کی محنت کی بدولت ملی۔ زوحا رشید

منچن آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمد رشید کلوکا کی بیٹی زوحا رشید نے ایف ایس سی میں 1100 میں سے 1085 نمبر لیکر میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمد رشید کلوکا کی بیٹی زوحا رشید نے ایف ایس سی کے امتحان میں 1100 میں سے 1085 نمبر حاصل کر کے اپنے بھائی اسامہ رشید کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاد رہے گزشتہ سال محمد اسامہ رشید کلوکا نے منچن آباد میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔ اسامہ رشید علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔ امتحان میں شاندار کامیابی کے بعد زوحا رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںری پہلے ترجیح اپنے بھائی کی طرح ڈاکٹر بننا ہے۔ واضح رہے زوحا رشید بہاولنگر کے سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبد الرحمٰن کلوکا کی نواسی اور بہاولنگر کے معروف صحافی و فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر سیف الرحمن کی بھانجی ہیں۔