جدید لکڑہارا

 کہانی

کلہاڑا دریا میں گر جائے تو فرشتہ آ جاتا ہے اور دریا میں سے پہلے سونے کا کلہاڑا نکال کر پوچھتا ہے کہ یہ تمہارا ہے تو لکڑہارا نفی میں جواب دیتا ہے پھر وہ چاندی کا کلہاڑا نکال کر دکھاتا ہے تو لکڑہارا وہ بھی لینے سے انکار کر دیتا ہے اس کے بعد وہ لکڑہارے کا اصلی لوہے والا کلہاڑا نکال کر دکھاتا ہے تو لکڑہارا کہتا ہے کہ یہ میرا کلہاڑا ہے۔

لکڑہارے کی ایمانداری دیکھ کر فرشتہ اسے سونے اور چاندی کا کلہاڑا بھی انعام کے طور پر دے دیتا ہے۔ 

یہ لکڑہارا دریا کے کنارے درخت کے نیچے فرشتے کے انتظار میں سو جاتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس سویا ہی رہ جاتا ہے۔

نتیجہ: خیالی کہانیوں کے چکر میں بالکل نا پڑیں