عمر شریف کی میت کراچی پہنچ گئی۔ نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے کراچی میں ادا کی جائے گی

 کامیڈی کنگ ، لیجنڈ عمر شریف کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔



یاد رہے کامیڈی کنگ کو شدید بیماری کی حالت میں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ امریکہ جاتے ہوئے راستے میں طبیعت بگڑنے پر جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں علاج کے دوران لیجنڈ عمر شریف انتقال کر گئے تھے۔

عمر شریف مرحوم کی قومی پرچم میں لپٹی میت آج بیرون ملک سے کراچی پہنچی ہے جسے ایدھی سرد خانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

عمر شریف کے انتقال سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انکے مداح افسردہ ہیں۔