حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں بھی کرونا ویکسنیشن کی خصوصی مہم "سہولت آپ کی دہلیز تک" کا آغاز. افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کیا۔

 حکومت پنجاب  کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں بھی  کرونا ویکسنیشن کی خصوصی مہم "سہولت آپ کی دہلیز تک" کا آغاز. افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن  (ر) محمد وسیم نے کیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب  کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں بھی  کرونا ویکسنیشن کی خصوصی مہم سہولت آپ کی دہلیز تک کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کاافتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن  (ر) محمد وسیم نے  ڈسٹرکٹ ہستپال بہاولنگر کے ویکسینیشن سینٹر میں کیا.انہوں نے کرونا ویکسنیشن کے امور کا جائزہ لیا. انہوں نے ہدایت کی کہ کرونا کی خصوصی مہم کامیابی سے ہمکنار کی جائے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے اپنا کلیدی کردار ادا کریں. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا  کہ حکومت پنجاب کی جانب سےخصوصی مہم " کورونا ویکسین سہولت ہر دہلیز تک" کا آغاز کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر محکمے کے افسران و سٹاف فیلڈ میں فعال ہیں.کورونا  وباء سے مکمل چھٹکارے کا واحد حل ویکسین مکمل کروانا ہے۔ حکومت پنجاب نے خصوصی ویکسینیشن مراکز قائم کر کے مفت ویکسین کی سہولت فراہم کررہی ہے اور اب  دور دراز دیہات اور محلہ جات کے باسیوں کی سہولت کے لئے 25 اکتوبر تا 12 نومبر خصوصی مہم  چلا رہی ہے جس کے دوران ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کر ویکسین لگانے کا اہتمام کررہی ہے.۔ عوام سے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ویکسین مکمل کروائیں تاکہ کورنا سے نجات حاصل ہو اور زندگی کی رونقیں بحال ہوں