کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کشمیر پر ریلی۔ مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق دیا جائے۔ ۔سہیل خان

 کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کشمیر پر ریلی۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق دیا جائے۔ ۔سہیل خان


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیےیوم سیاہ کشمیر کے موقع ریلی۔ ریلی کی قیادت سہیل خان انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب نےکی۔ریلی میں سول سوسائٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کار کنان نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق 1947 کو آج کے دن غاصب بھارتی فوج نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔ ہر سال دنیا بھر میں کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضہ کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح آج بہاولنگر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سہیل خان انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب نے کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں ہاتھوں مذمتی بینررز اٹھا رکھے تھےکارکنان نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی اس موقع پر سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی.کشمیریوں پر جاری بدترین ظلم و ستم پر اقوام عالم بے حسی کا شکار ہیں مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق دیا جائے کشمیریوں کی آزادی کےلئے پاکستانی قوم کسی  قربانی سے دریغ نہیں کرے گی